counter easy hit

شیخ چلی دوم وزیراعظم کورونا کوپشاورکی بی آر ٹی تعمیر کی طرح کا مزاق سمجھ رہے ہیں، سرکاری ملازمین اورکاروباری افراد کے کرونا ٹیسٹ لازمی کیے جائیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) سرکاری ملازمین اور کاروباری شعبہ سے وابستہ افرادکا کرونا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے، بڑے شہروں میں کرونا وباء تناسب خطرناک حد سے زائد ہے،وفاقی صوبائی دفاتر کھلنے سے لاکھوں افراد بغیر کرونا ٹیسٹ اسلام آباد لاہور کراچی پشاور کوئٹہ واپس آئینگے، پیپلز پارٹی کے سکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقے کرونا وباء سے متاثرہ ہیں۔ اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سرکاری ملازمین اور کاروباری شعبہ سے وابستہ افرادکا کرونا ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں کیونکہ بڑے شہروں میں کرونا وباء تناسب خطرناک حد سے زائد ہے،وفاقی صوبائی دفاتر کھلنے سے لاکھوں افراد بغیر کرونا ٹیسٹ اسلام آباد لاہور کراچی پشاور کوئٹہ واپس آئینگے۔ نیر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کا کرونا کے ساتھ جینے مرنے کا اعلان عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی زندگیاں کرونا کے حوالے کرنے کا اعلان شیرو اور ٹاییگر زہنیت کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے چھ لاکھ سے زائد شہری کرونا خطرے میں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ تبدیلی لانیوالوں کو الٹی گنگا بہانے کے محاورے کا مطلب سمجھ آگیا یاکہ ابھی کچھ باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا وبا کے شروعات میں چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کی لاپرواہی اور غلط پالیسی پر انتباہ کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ چلی دوم وزیراعظم کورونا کوپشاورکی بی آر ٹی تعمیر کی طرح کا مزاق سمجھ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website