counter easy hit

پیرس، پیپلز پارٹی فرانس یوتھ ونگ کے نوجوان راہنما چوہدری رضی الحسن کے زیراہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 12واں یوم شہادت عقیدت واہترام سے منایا گیا، پارٹی کے تمام ونگز کی شرکت

پیرس، پیپلز پارٹی فرانس یوتھ ونگ کے نوجوان راہنما چوہدری رضی الحسن کے زیراہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 12واں یوم شہادت عقیدت واہترام سے منایا گیا، پارٹی کے تمام ونگز کی شرکت

پیرس(مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے راہنمائوں نے پیپلز یوتھ ونگ فرانس کے نوجوان متحرک راہنما چوہدری رضی الحسن کی دعوت پر پیرس کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ بھٹی مرچ مصالحہ میں محترمہ شہید کا بارہواں یوم شہادت مل کر منایا۔اس موقع پر تمام راہنمائوں نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا اور محترمہ شہید کے مشن کو زندہ رکھنے کے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پرجوش متحرک سینئر راہنمائوں کے علاوہ پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو کے ہمراہ خواتین راہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پربڑی تعداد میں مرکزی راہنمائوں، کارکنان جیالے،صحافی راہنمائوں اور سیاسی ، سماجی مذہبی الغرض ہر مکتبہ فکر کی بھاری اکثریت نے شرکت کی۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر جناب سید کفایت حسین نقوی صاحب شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں بی بی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں

Publiée par Roohi Bano sur Dimanche 29 décembre 2019

 


تفصیلات کے مطابق پیرس کےنواحمیں واقع بھٹی مرچ مصالحہ ریسٹورنٹ میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اورشہید ذوالفقار علی بھٹو، مرکزی راہنمائوں اور شہید کارکنوں خصوصاً شہدائے کارساز، شہدائے لیاقت باغ کے ایصال ثواب کے لیئے سورت یاسین پڑھائی گئی اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیئے دعا کی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر جناب سید کفایت حسین نقوی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےشہید محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف جنوی ایشیا بلکہ دنیائے اسلام کی عظیم ترین راہنما تھیں جنہوں نے جمہوریت، خواتین کے حقوق، آئین وقانون کے تحفظ، پارلیمان کے احترام وغیرہ کے راہنما اصول وضع اور رائج کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج بھی پاکستان کے پسے ہوئےطبقات محترمہ شہید کی لیڈرشپ کو یاد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ محترمہ شہید عظیم راہنما تھیں ان کی شخصیت پاکستان اوردنیا بھر میں جمہوریت کے متوالوں کیلئے مشعل راہ رہیگی۔

اس موقع پر نظامت کے فرائض پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری جناب پرویز صدیقی صاحب نے انجام دیئے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرزا فیصل صاحب کی-ادارہ منہاج القران فرانس کی سینئر رہنما اور صف اول کے نعت خواں محترمہ ستارہ ملک اور حافظ محمد معظم نے ہادی بر حق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنی خوبصورت اور پرسوز آواز میں عقیدت کے پھول پیش کیئے اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی
پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ ونگ فرانس کے صدر جناب راو عارف ندیم، جناب نواز تارڈ امید وار صوبائی اسمبلی پی پی پی 4 پھالیہ جناب چوہدری رضی الالحسن رزاق ڈھل ، نائب صدر مرزا عتیق پاکستان پیپلزپارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو اور پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر جناب سید کفایت حسین نقوی نے زبردست پیرائے میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو سراہا اور ان کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کا اعادہ کیا – پاکستان کی سالمیت و خوشحالی کے لیئے خاص دعا کی گئی

ساری محفل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے اعزاز میں نعروں سے گونجتی رہی
جب تک سورج چاند رہے بھٹو تیرا نام رہے گا
چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر

پاکستان پیپل پارٹی فرانس کے زیر اہتمام مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارویں برسی کی تقریب کا انعقاد پیرس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی پاکستان , جمہوریت اور اسلامی امہ کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ پیرس سے یونس خان کی رپورٹ

Publiée par Younas Khan sur Dimanche 29 décembre 2019

Pakistan, Peoples, Party, France, organized, 12th, anniversary, of, Be Nazir Bhutto, martyrdom, annivesary, Ch razi ul hassan, organized, with, coopeation, of, PPP, women, wing, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website