لندن(نمائندہ یس اردو نیوز) لندن کے مضافاتی علاقے سلا ئو میں پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز کے ممتاز راہنمائوں کا 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کیلئے خصوصی اجلاس بلایا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چوہدری شفقت ببلی اور چوہدری سعادت حسین نے کی اساجلاس میں چوہدری شفقت ببلی اور تمام کارکنان نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ محترمہ شہید کی برسی کے موقع پر اوورسیز جیالوں کا خصوصی قافلہ تشکیل دیا جائے گا جس میں یورپ امریکہ ،برطانیہ سے 100سے زاہد جیالے شرکت کریں گے ۔ قافلہ 24 دسمبر کو ہیتھرایئر پورٹ سے روانہ ہوگا۔ پرویز چوہدری اور سید سعادت حسین شاہ کی قیادت میں سپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری شفقت ببلی، چوہدری سعادت حسین ،چوہدری سلیم ناصراور عالیہ رضاوغیرہ شامل تھے۔کمیٹی جو کہ تمام انتظامات پر نظر رکھے گی اور
اسکمیٹی نے سینیئر راہنما قاری فاروق احمد فاروقی کو چیف آرگنائزر برائے یورپ مقرر کردیا ہے ۔قاری فاروق احمد فاروقی یورپ، بیلجئم، سپین، فرانس وغیرہ میں رہنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنمائوں اور کارکنوں سے رابطہ کر کے قافلہ تشکیل دیں گے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دیں گے۔
اس موقع پر خصوصی کمیٹی نے اس امر کا اظہار بھی کیا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ برطانیہ میں گزارا ہے ۔اور یہاں کے جیالوں کی محترمہ شہید سے وابستگی بھی غیر معمولی تھی۔اس لئے تمام کارکنوں کے جذبات کو مد نظررکھتے ہوئے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام گروپوں کو متحدکر کے قافلہ تشکیل دیا جاے گا اس سے پاکستان پیپلز پارٹی میں نئی جان پیدا ہوگی اور نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر پارٹی کی استعداد کار میں بھی اضافہ
متوقع ہے۔ پہلی دفعہ یوکے سے ایسا پروگرام ارینج ہورہا ہے کہ جیالے اور جیالیاں یہاں سے شرکت کریں گے۔ وفد میں یورپ امریکہ اور آل اوور ورلڈ سے کرکنان جائیں گے۔ جہا ں جہاں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں ہم ان سے رابطہ کر یں گے جن کارکنان نے پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں ان کو ضرور قافلہ کا حصہ بنایا جائےگا اور اگر کسی کی فنانشل مدد کی ضرورت پڑی تو بھی اس امر کو یقینی بنایا جائے گا۔