پیرس(ایس ایم حسنین)قاری فاروق احمد ، سینیئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام پیرس میں سانحہ کارسازشہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلزپارٹی ورکرز کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔
تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری فاروق احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جیسے جاں نثار ورکرز دنیا بھر میں کسی سیاسی پارٹی کے حصے میں نہیں آئے۔ بلاول بھٹو زرداری شہداءکے وارث اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے امین ہیں۔کارساز حملہ دنیابھر میں کسی بھی جمہوری سیاسی پارٹی کے نہتے ورکرز پرسب سے وحشتناک ترین حملہ تھا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لاتعداد ورکرز نے جام شہادت نوش کیا ۔ یہ قربانیاں اور یہ شہادتیں کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اور ہمارے وکررز دنیا بھر میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی بہترین مثال ہین۔
اس موقع پر شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئی۔جس کے بعددیگر شرکا نے بھی اظہار خیال کیا۔