ملتان: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اوردنیا کے ہرحکمران اور ادارے میڈیا کی وجہ سے ہی اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم صحافت پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے صحافیوں نے ملک میں جمہوریت کو لانے اوربچانے کے لئے لا زوال قربانیاں دی ہیں، پاکستان اوردنیا کا ہرحکمران اورادارے میڈیا کی وجہ سے ہی اپنی کارکردگی کوبہتر بناتے ہیں، میڈیا پاکستان کوچوتھا بڑا ستون ہے، ہم سب اورپاکستان پیپلز پارٹی اس کا دل وجان سے احترام اورصحافیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ضیاء الحق کے آمریت کے دورمیں صحافیوں نے حق اورسج کہنے اور لکھنے پرکوڑے کھائے اورجیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جب کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ صحافیوں اوران کی فیملی کے لئے بہت سے بہترسہولیات فراہم کرے اورزندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرے۔