سلاؤ: پاکستان پیپلز پارٹی سلاؤ کی طرف سے یوم جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت سابقہ کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ چوہدری پرویز نے کی۔اور پروگرام کو پاکستان پیپلز پارٹی سلاؤ کے صدرچوہدری شفقت بہبلی نے آرگنائز کیا۔تقریب میں بطور مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز کے صدر ڈاکٹر رحمان ملک نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز کے صدر ڈاکٹر رحمان ملک نے یوم جشن آزادی کی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اور قربانیاں دینا پاکستان پیپلزپارٹی کا شیوہ ہے ،
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی یوکے کے سابق صدر حسن بخاری سمیت برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔