پاکستان کے کھلاڑی جاپان میں 14 اپریل سے شروع ہونے والی عالمی سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، صدر سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد
واہ کیننٹ: (سپورٹس رپورٹ) پاکستان کے کھلاڑی جاپان میں 14 اپریل سے شروع ہونے والی عالمی سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لے گی عالمی مقابلے 14 اپریل سے 15 اپریل 2018 کو ٹوکیو جاپان میں ہونگے. یہ فیصلہ اتوار کے روز صدر سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد کی صدارت واہ کینٹ میں منعقد ہونے والی غیرمعمولی میٹنگ میں کیا گیا، سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان کے صدر گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے پاکستان میں مارشل آرٹ کی فروغ و ترقی کے لیے آئے ہیں اور اس وقت چیئرمین مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے، چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن، سی ای او راجہ خالد مارشل آرٹ و فٹنس جم بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کی سرپرستی بھی کررہے ہیں تاکہ پاکستان کا سافٹ امیج عالمی سطح پر روشن کیا جا سکے. غیرمعمولی میٹنگ میں پاکستان کے برانچ کے چیف محمد عابد نے شرکاء کو بتایا کہ کھلاڑی اچھے پریکٹس میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اچھے نتائج بھی فراہم کریں گے. سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان، انٹرنیشنل کراٹے آرگنائزیشن، کیوکشن کیکن ورلڈ فیڈریشن اور سوکیوشین جاپان کے ساتھ الحاق شدہ ہے جس کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں اور بین الاقوامی سطح پر مقابلے میں کامیابی کے ذریعے پاکستان روشن کرنے کا موقع ملے گا- سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان کےصدر گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد نے بتایا کہ پاکستان میں کھیل کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے غیرمعمولی میٹنگ میں سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان کے صدر گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد کے علاوہ محمد عابد، بلال انور، اکرم خان، قا سم علی، نذیر خان، سیفط خان، فیصل شہز اد، نور محمد خان، محمد احمد بن عابد، ارشاد خان اور مشیر چیئرمین باوا سید ظہیر علی مشہدی اور سردار خان نے شرکت کی