حافظ آبا; مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد اعوان نے اپنے کونسرلز اور دیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان اُنہوں نے پریس کلب میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شوکت علی بھٹی
اور سابق رُکن قومی اسمبلی چودھری مہدی حسن بھٹی، سابق ضلع ناظم چودھری مبشر عباس بھٹی، سکندر نواز بھٹی اور مامون جعفر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر ملک فیاض احمد اعوان نے کہا کہ حافظ آباد کا ہر ذی شعور یہ بات جانتا ہے کہ میں نے اپنی 35سالہ سیاست میں صرف شرافت اور علاقہ کی تعمیر وترقی کو فراغ دیا ہے لیکن سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ ، چیئرمین ضلع کونسل میاں افضؒ حسین تارڑ نے علاقہ میں اقربا پروری، کرپشن، قبضہ اور ٹھیکہ مافیا کو فروغ دیا۔ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے نام نہاد شرافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے جسے الیکشن 2018 میں اُتار دیا جائے گا۔ملک فیاض احمد اعوان نے مقامی لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ شرافت کی آڑ میں حافظ آباد کی عوام کو پچھلے دس سال تک عوام کو بے وقو بنائے رکھا لیکن اب حافظ آباد کی عوام کو یہ شعور آچکا ہے کہ ان کے حقیقی نمائندے کون ہو سکتے ہیں۔یہاں سیاست قبضہ اور سڑکوں کا ٹھیکہ لینے کو سمجھا جاتا ہے لیکن میری سیاست ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والے ہمیشہ چودھری مہدی حسن بھٹی
پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے ہیں لیکن آج ان کا چہرہ بھی کھل کر سامنے آگیا ہے اور بہت جلد ان کی کرپشن اور بد عنوانیوں کو میں چودھری مہدی حسن بھٹی سے مل کر بے نقاب کروں گا۔اُنہوں نے کہا کہ مقامی مسلم (ن) کی غلطیوں کو میں نے ہمیشہ غلط کہا اور نہ صرف ان سب کی دشمنی مول لی بلکہ بہت سارا سیاسی نقصان بھی برداشت کیا لیکن ہمیشہ غلط کو غلط ہی کہا۔آج سیاست دان سیاست کو عبادت کہتا ہے لیکن افسوس کہ مقامی سطح پر مسلم لیگ(ن) کا کوئی بھی فرد نظرنہیں آتا جو سیاست کو عبادت سمجھ کر رہا ہوسب اپنے اپنی جیبیں اور پیٹ بھرنے کے چکر میں لگے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بطور رُکن صوبائی اسمبلی محلہ شیر پورہ میں فیملی پارک کی تعمیر، پاسپورٹ دفتر کا جراء اورگرلزکالج ، ڈسپنسری سمیت درجنوں عوامی فلاحی منصوبے مکمل کروائے ۔ اس موقع پر سابق رُکن قومی اسمبلی چودھری مہدی حسن بھٹی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھی ملک فیاض احمد اعوان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور انشاء اللہ ان کے آنے سے پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی دکھائی دیتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افسوس کہ
سائرہ افضل تارڑ نے ایک بڑی وزارت کا قلمدان سنبھالالیکن اپنے علاقہ میں وہ ٹف ٹائلز لگوانے اور گلیاں نالیان بنوانے کی سیاست سے باہر نہ نکل سکیں اور اپنے من پسند چہیتے افراد کو ہی ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دے کر کمیشن کی سیاست کو خوب فروغ دیا۔اُنہوں نے کہا کہ دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے حافظ آباد میں یونیورسٹی اکا علان کیا لیکن افسوس کہ اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود بھی یونیورسٹی کے لیے ایک اینٹ بھی نہ رکھ سکی۔پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شوکت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہے اور نواز شریف سمیت لیگی مفاد پرستوں کو کہیں چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔