counter easy hit

پاکستان پوسٹ اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا

 اسلام آباد: پاکستان پوسٹل سروسز اور نادرا نے جوائنٹ وینچر کا فیصلہ کر لیا تاہم جوائنٹ وینچر کے تحت پاکستان پوسٹل سروسز نادرا کے شناختی کارڈ ڈیلیور کرے گا اور نادرا کی فنانشل سروسز بھی پوسٹ آفس چلائیں گے جبکہ جوائنٹ وینچر کے پائلٹ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں 10ڈاک خانوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Pakistan post and Nadra has decided to Joint Venture

Pakistan post and Nadra has decided to Joint Venture

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان پوسٹ کو مزید فعال کرنے کے لیے نادرا اور پاکستان پوسٹل سروسز کے مابین جوائنٹ وینچر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس جوائنٹ وینچر کے تحت نادرا کے شناختی کارڈ ڈاک خانوں کے ذریعے متعلقہ لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے، اس جوائنٹ وینچر کے تحت جو شہری بھی اپنا شناختی کارڈ بنائے گا، اس کا شناختی کارڈ تیار کرکے متعلقہ ڈاکخانوں میں بھیج دیا جائے گا جہاں سے شہری باآسانی اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکے گا۔

واضح رہے کہ اس سہولت کے تحت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈز لینے کے لیے نادرا دفاتر میں گھنٹوں لائنوں میں لگنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جوائنٹ وینچر کے تحت ابتدائی مرحلے میں 10 ڈاکخانوں کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ کیا جائیگا تاہم پائلٹ پروجیکٹ میں کامیاب ہونے پر یہ منصوبہ ملک بھر میں شروع کر دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website