جرمنی (شکیل چغتائی) برلن بیورو اور پاکستان پوسٹ کے مطابق برلن میںفوڈ،ایگریکلچر و ہورٹیکلچر کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا زراعتی میلہ International Green Week 2016 زور شور سے جاری ہے،جو ٢٥ جنوری ٢٠١٦ء کی شام کو اختتام پذیر ہو گا۔اس میلہ میں ہمیشہ کی طرح لائیو اسٹاک کے لئے ایک ہال مختس کیا گیا ہے،جسمیں جرمنی کے مختلف علاقوں سے لائے ہوئے جانور،گائے،بیل،بھیڑ،نیز مرغیاں، بطخیں،چوزے وغیرہ موجود ہیں۔ان کے علاوہ شکار کئے جانے والے جانوروں کوحنوط شدہ صورت میںنمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔
اسی طرح پھولوں کا ہال بڑوں اور بچوں کی دلچسپی کا سامان مہیا کر رہا ہے،جہاںیورپی ممالک اور دیگر ملکوں کے پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ ان پھولوں کو فنکارانہ انداز میںسجا بنا کر پیش کیا گیا ہے،جس کا اندازہ آپ ان تصویروں سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔