لندن (یس ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور افراد کے خلاف کوئی قانون نہیں، ملک میں جرائم میں اضافہ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ ہاؤس آف لارڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ گندے پانی کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، اقلیتوں کے ساتھ استحصال ہورہا ہے لیکن حکومت ان مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزا دی جارہی ہے۔