فرانس : پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا ایک اہم اجلاس سینئر نائب صدر پی پی پی فرانس اور کوآرڈینیٹر یورپ کامران یوسف گھمن نے کی نظامت کے فرائض جنرل سیکر یٹری منیر احمد ملک نے انجام دۓ اجلاس میں اہم تنظیمی امور بارے بہی فیصلے کۓ گۓ اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس اور پی پی پی کے سینئر رہنما جناب امین فہیم کی رحلت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلۓ منعقد کیا گیا۔
مقررین نے امین فہیم کی پارٹی خدمات کو سراہا ان کی پارٹی خدمات اور پارٹی سے بےلوث وفاداری پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے بےنظیر شہید سے تعلق کو آخر وقت تک نبھایا امین فہیم جیسے لوگ پارٹی کا سرمایە ہوتے ہیں پی پیپی فرانس ان کو سلام پیش کرتی ہے۔
ان کی مغفرت کے لۓ دعا بہی کی گئ کامران یوسف گھمن منیراحمد ملک صغیر اصغر اور تمام مقررین نے یوم تاسیس پر عہد کیا کە وە پارٹی کے احیا کے لۓ اپنی تمام توانائیاں صرف کر دیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں پارٹی دوبارە اکثریت حاصل کرے گی اور سٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر بننے والے اتحاد کو عبرت نک شکست ہو گی اجلاس میں مطالبە کیا گیا کە بلاول بھٹو کو فری ھینڈ دے کر پارٹی قیادت ان کے سپرد کر دی جاۓ۔
اجلاس میں ضرب عضب کی مکمل حمائت کی گئ شہدا کی قربانیوں اور پاکستان کی پہلی شہید پائلٹ مریم بختیار کی شہادت پر سب کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوۓ انکی مغفرت کےلۓ دعا مانگی گئی۔