فرانس (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیراھتمام شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ بڑے بھرپور انداز میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں نامی گئ جلسے کی صدارت کوآرڑینیٹر یورپ اور فرانس کے قائم مقام صدر کامران یوسف گھمن نے کی نظامت کے فرائض جنرل سیکر یٹری منیر احمد ملک نے ادا کئے جلسے کا آغاز حافظ حبیب الر حمان کی دل نشین تلاوت سے ھوا۔
نعت رسول مقبول صوفی سرفراز نے پڑھی ابتدائیہ میں منیر احمد ملک نے بھٹو صاحب کو ایک قدآور شخصیت قرار دیتے ھوئے ان کے کارنامہ حیات پر تففصیلی روشنی ڈالی دیگر مقررین جن میں اشتیاق خان ملک اللہ یار اصغر صغیر صوفی سرفراز صفدر گوندل اور تحریک انصاف کے مقامی رھنما چوھدری پروی اور دیگر نے بھٹو صاحب کی گوناگوں خوبیوں کا تزکرہ اپنے اپنے انداز میں کیا۔
کامران یوسف گھمن نے اپنے پرجوش خطاب میں شھید بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انھوں نے کہا کہ یہ بھٹو ھی تھے جن کی وجہ سے پیرون ممالک پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود ھے اور بھاری زرمبادلہ پاکستان ارسال کر کے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جلسے میں وقفے وقفے سے جئے بھٹو اور نعرہ بھٹو کے پرجوش نعروب نے ماحول کو گرمائے رکھا۔
بعد میں دعا مانگی گیئ جس میں تمام شھداء کی مغفرت اور ملکی سلامتئ کے لئے ہاتھ اٹھائے گئے اس کے بعد کیک کاٹا گیا اور کھانے سے تواضع کی گئ جلسے میں پارٹی کارکنوں دیگر پاکستانیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مقامی صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔