پیرس ( علی اشفاق سے ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے پاکستان پریس کلب کے یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کی کامیابی میں تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینیٹر چوہدری گلزار لنگڑیال کی کاوشوں اور عملی تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن جنرل سیکریٹری میاں محمد امجد اور صدر شعبہ خواتین محترمہ آصفہ ہاشمی بے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پاکستان پریس کلب کی طرف سے عملی اقدامات میں چوہدری گلزار لنگڑیال نے ہر قسم کا تعاون پیش کیا اور انکی ٹیم حاجی ابرار اعوان ، عاطف مجاہد اور فضل مغل نے تقریب کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پریس کلب کے تمام عہدیداران اور اراکین انکے اس جذبہ اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کیلئے انکے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔