counter easy hit

آئندہ مالی سال امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے 86 کروڑ ڈالر کی تجویز

Pakistan proposes

Pakistan proposes

واشنگٹن……..آئندہ مالی سال کے امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 86 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے مختص رقم میں 26 کروڑ 50لاکھ ڈالرز فوجی سازوسامان کے لیے رکھے گئے ہیں، بجٹ میں مختص رقم سے پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ بنانے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی حکمت عملی میں پاکستان مرکزی حیثیت رکھتا ہے، افغانستان میں امن، جوہری عدم پھیلائو ، جنوبی اور وسطی ایشیا میں اقتصادی ترقی کے لیے امریکی کوششوں میں پاکستان کا اہم مقام ہے۔