اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کو پرتشدد نہیں ہونا چاہئے، اس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، حکومت مذاکرات کر لے تو عمران خان کا احتجاج ختم ہو سکتا ہے، ادھر اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مشورہ دیا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کپتان پشاور چلے جائیں۔
سکھر: اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومتی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین پر تشدد نہیں ہونا چاہئے۔
خورشید شاہ حکومت اور پی ٹی آئی پر بھی برہم نظر آئے، کہتے ہیں کہ ثالثی کیوں کروں، روز روز کندھا نہیں دے سکتا۔ متازع خبر کے معاملے پر بھی خورشید شاہ نے تنقید کا نشتر چلایا، کہتے ہیں کون شیر خان؟ شیر خان کو بس ایک کال گئی اور نام نکل گیا۔
ادھر اعتزا احسن نے بھی کپتان کو بغیر فیس مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے بچنا ہے تو پشاور چلے جاؤ۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قیادت گرفتار ہو گئی تو کارکن باہر نہیں نکلیں گے۔