پیرس (عمیر بیگ) آج مورخہ 28 فروری 2016ء کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فرانس کی جنرل باڈی تشکیل دے دی گئی جس کا باقائدہ اعلان کردیا گیا۔ جس کے عہدیدران کے نام کچھ اس طرح ہیں۔
چیف آرگنائزر یورپ و فرانس زاہد ھاشمی ، سنیئر صدر چوہدری زوالفقاراحمد نگیال ، نائب صدر خواجہ محمد حنیف ، جنرل سیکرٹری عمران رشید چوھدری ، سیکرٹری اطلات و نشریات چوھدری شہزاد خادم آرگنائزر رانا محمد امجد سیکرٹری فنانس محمد صفدر ہاشمی بنا دیا گیا جس میں خواتین ونگ و دیگر عہدیدران پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر فرانس کا اعلان بعد میں جلد از جلد کر دیا جائے گا۔
مقررین نے تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو بدل دو کشمیر کا نعرہ لے کر کشمیر میں آئے اور انشاء اللہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن 2016 میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے کشمیر کے اندر حکومت بنائے گئی کوٹلی جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری عوام کشمیر کے اندر قائد کشمیر کی قیادت میں بدل دو کشمیر تبدیلی کے حامی ہیں اور بیرسٹر سلطان محمود چوھدری ہی وہ حقیقی لیڈر ہیں جو کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مسلہ کشمیر سمیت دیگر ایشو کو انڑنیشنل سطح پر اجگر کر کے اقوام عالم کی توجہ کشمیر کی طرف دلانے کی کوشش عمل میں ہیں۔
عمران خان کی قیادت میں مسلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف پاکستان و کشمیر کے اندر بہت بڑی عوامی حمایت سے سیاسی جماعت بن چکی ہے آزادکشمیر کے اندر لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کر رہے ہیں کشمیر کے اندر جیت بیرسڑ سلطان محمود چوھدری کا مقدر بن چکی ہے۔
آخر میں چیف آرگنائزر یورپ و فرانس زاہد ہاشمی نے تمام عہدےدران کو عہدے ملنے پر تمام ساتھیوں کو مبارک باد دیں اور اُمید ظاہر کی کہ تمام عہدیدران پی ٹی آئی آزادکشمیر کو فرانس و یورپ کے اندر مذید فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گئے۔