پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان میں جب بھی کبھی قدرتی آفت آتی ہے یا ملک میں لوگوں کو کسی قسم کی بھی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے تو بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمیشہ بڑھ چڑھ کےاُس میں مدد کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار فرانس میں مقیم پاکستانی سفیرمحترم جناب غالب اقبال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ مختلف اداروں کے تحت بھی کام کر رہے ہیں اور انفرادی طور پر بھی یہ لوگ چیزیں پاکستان میں بھجواتے ہیں اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں۔
ناصر عباس تارڑ کی پاکستان میں فلاحی کاموں کو ترویج دینے والی انٹرنیشنل تنظیم پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کی خدمات کو بہترین طریقے سے سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ وہ ادارہ ہے جس کے بانی و چیئرمین ناصر عباس تارڑ ہر روز دلجمعی سے کام کرتے ہیں اور بہت محنت کر کے پاکستان میں بے شمار فلاحی کام کر چکے ہیں۔
ہم سب کو چاہیے کہ اسی قسم کے اور دیگر جو پروجیکٹس ہیں ہاتھ میں لیں اور آگے بڑھیں تا کہ مل جل کے پاکستان کی ترقی میں ایک ساتھ کام کر سکیں۔