counter easy hit

شیخ رشید کا 42 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان۔۔۔ کب تک بند رہیں گی؟ لاک ڈاؤن بارے سب بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے اس طرح کا ڈھانچہ بنایا ہے کہ مسافروں کو متبادل ٹرین میسر ہو، ہم ٹرین کا خرچہ بھی بچائیں گے، 25 مارچ سے 11 ٹرینیں بند ہو جائیں گے، 8 ٹرینیں یکم اپریل سے معطل ہوں گی، غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو کہا ہے کہ ریلوے کی پنشن لے لے،سرسید بند کی ہے تو گرین لائن میں مسافر جا سکتے ہیں، بولان والے جعفر پر چلے جائیں، ٹکٹ کا فرق بھی ہے تو ایک روپیہ نہیں لیا جائے گا، دو لاکھ مسافر روزانہ ہینڈل کرنا مشکل کام ہے، ہم نے سو فیصد ریفنڈ دیا ہے ساتھ مسافروں کو سفر کی اجازت بھی دی ہے، سٹیشنز پر مسافروں کا رش ہے، لاہور مین اب والٹن، کینٹ اور کوٹ لکھپت میں رکیں گی، کراچی میں کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، ملیر میں رکیں گی، کراچی میں سب سے زیادہ رش ہے، 142 ٹرینیں ہیں، اس کو 100 پر لے جا رہے ہیں ۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزارت ریلوے 15رمضان تک ٹرینوں کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کرےگا،اپوزیشن نے بڑی ذمہ داری کا ثبوت دیا قومی ذمہ داری نبھا رہی ہے، یہ اچھی بات ہے،سب کے بیانات مثبت ہیں.ٹرینوں کوبند کرنے سے ریلوے کونقصان ہورہا ہے،لاک ڈاؤن کا اختیارمیرا نہیں وزیراعظم کا ہے،تفتان کے بارے میں میں کوئی جواب نہیں دے سکتا، متعلقہ ذمہ دار ہی جواب دیں گے. ہم فریٹ کو فریٹ سے کور کریں گے، جتنا نقصان ہمیں ہو گا، ہم پورا کریں گے او رکامیاب ہوں گے.صورتحال ٹھیک ہونے پر تمام بند ٹرینیں بحال کردی جائیں گی،ٹرینیں 15رمضان تک بند رہیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website