counter easy hit

پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

Pakistan raised the issue of Indian aggression led UN CEO

Pakistan raised the issue of Indian aggression led UN CEO

نیو یارک: پاکستان نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں بس اور ایمبولینس پر بھارتی حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان ایلیاسن اور سیکرٹری جنرل کے نمائندے ایڈمنڈ مولٹ سے ملاقات کی اور انہیں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسافر بس اور ایمبولینس پر حملہ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی اور گھناؤنا جرم ہے،کنٹرول لائن کی صورت حال بین الاقوامی امن کےلیے شدید خطرہ ہے جب کہ ایل او سی پر کشیدگی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کا بھارتی حربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے لہذا اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ کو صورتحال کی مانیٹرنگ کےلیے متحرک کرے،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے.

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بھارت کو کئی مرتبہ کشیدگی میں کمی کا انتباہ جاری کیا لیکن بھارت انتباہ کوبھی مسلسل نظر انداز کررہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website