یوم آذادی کے سلسلے میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سمیر نے دوسری جبکہ عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کراچی: یوم آذادی کے سلسلے میں پاکستان رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول امن سائیکل ریس کا انعقاد ہوا، پہلی پوزیشن غلام محمد نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سمیر اور تیسری پوزیشن پر عرفان رہے۔
یوم آذادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان رینجرز لیاری یوتھ فیسٹول کے طور پر امن سائیکل ریس کا انعقاد دو دریا ڈی ایچ اے سے ہوا۔ بائیس کلو میٹر کی اس ریس میں 30 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ ریس کے شرکاء بوٹ بیسن، مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ، جناح برج، آسی آئی چوک، ماڑی پور روڈ اور گلبائی سے ہوتے ہوئے پیپلز اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔
پہلی پوزیشن غلام محمد نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سمیر اور تیسری پوزیشن پر عرفان رہے۔ تقریب تقسیم انعامات 14 اگست کو فیسٹول مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہوگی۔