فیصل آباد…… پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرکاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے گنے کی کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں اور منظور شدہ اقدام کاشت کی جائیں تو پاکستان بآسانی تیسرے نمبر پر آسکتاہے ۔زرعی ماہرین نے بتایاکہ گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے 55ملین ٹن گنا پیدا کیا ۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں 18لاکھ 95ہزار 657 ایکڑ رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا جہاں سے 42اعشاریہ98 ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں قدرتی ماحول اور سازگار موسم کے باعث گنے کی فصل میں کم از کم دوگنااضافہ کیا جاسکتاہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں ۔