سابق میڈیم پیسر بائولر کو بنگلہ دیش نے بائولنگ کوچ کی پیشکش کی تھی ، عاقب نے قومی ٹیم کے ساتھ بطور بائولنگ کنسلٹنٹ منسلک ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے
لاہور (یس اُردو) عاقب جاوید نے بطور بائولنگ کوچ بنگلہ دیش کیلئے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ بنگلہ دیش نے سابق پاکستانی بائولر عاقب جاوید کو بائولنگ کوچ کی پیشکش کی تھی ۔ عاقب جاوید حال ہی میں یو اے ای کی کوچنگ چھوڑ کر پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر بنے ہیں ۔ انہوں نے لاہور قلندرز کیساتھ منسلک ہونے کے باعث ہی بنگلہ دیش سے معذرت کی ۔ عاقب جاوید کا قومی ٹیم کیساتھ بطور بائولنگ کنسلٹنٹ منسلک ہونے کا بھی امکان ہے ۔