(یس اردو نیوز)
بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کی سزاؤں کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دینا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، 1971 کے جنگی مجرموں کی پھانسی کے خلاف احتجاج پر پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دیا جانا چاہیے۔