اسلام آباد (یس اردو نیوز ) پاکستان اور بیلارس کے درمیان 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے ، جوہری توانائی میں تعاون پر بھی اتفاق ہو گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کا تجارت کے فروغ کے لیے عزم خوش آئند ہے ۔
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان چودہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر نے بھی معاہدوں پر دستخط کیے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری توانائی میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا ۔
مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کا تجارت کے فروغ کے لیے عزم خوش آئند ہے ۔
اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی ، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ۔ بیلا روس کے صدر کے پاکستان پہنچنے سے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ۔ بیلا روس کے صدر پاکستان میں تین روز قیام کریں گے