ایتھنز (سکندرریاض چوہان) پاکستان کوجتنی یک جہتی کی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی اقتصادی راہ داری کو روکنے کے لیے کئی قوتین سرگرم ہیں لیکن ہم نے بھی اس کو مکمل کرنے کا تہیہ کررکھاہے یہ منصوبہ ہرحال میں مکمل کرکے ملک کی آنے والی نسلوں کامستقبل محفوظ کریں گے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینٹر مشاہد اللہ نے ایتھنز میں اپنے اعزاز میں دیے گے عشایئے میں کیا۔سیٹر مشاہد اللہ خان کے اعزاز میں دئے گے عشائیہ می سفیر پاکستان ڈاکٹر سعید خان مہمند، سیکرٰتری سفارت شفقت اللہ خان اور سفارتی عملے کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستانی برادری کی مختلف تنظیمات کے نمائندے اور معززین شریک تھے جن سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرب عضب ،امن عامہ ،معثیت کی مضبوطی سمیت سیاسی اداروں کو مضبوط کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انھوں نے کہاکہ کشمر سمیت تمام معاملات کو بات سے حل کرنے کے خواہاں ہیںلیکن بھارتاپنے رویے کو غیر جمہوری اورغیر سنجیدہ رکھ رہاہے بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے تاہم اس کو واضح کردیاہے کہ تمہارے میزائل تین سواور ہم تین ہزار کلومیٹرکی رینج کے میزائل رکھتے ہیں۔اقتصادی کوریڈور پربات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یہ منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس استحکام،ترقی،روزگار،ملکی ،مضبوطی،تجارت کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد ہیںاسی لیے اگر چند ممالک اس کو خطرہ جان کر اس کے خلاف ہیں تو اس سے زیادہ اس کو مکمل کرنے کا بھرپورعزم کیے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں کو نظرانداز کرکے ہر محب وطن پاکستانی کو چاہے وہ پاکستان میں ہو یاباہر اپناکردار اداکرناہوگا۔ان کاکہناتھا کہ الحمداللہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے آج ملکی مفادات پر ایک صفحہ پرہیں اورپاکستان کے استحکام کواولین ترجیح دے کر قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں کیونکہ جتنی یک جہتی کی آج پاکستان کو ضرورت ہے اتنی ماضی میں نہیں تھی۔پاکستانی برادری کی جانب سے مشاہداللہ خان کو پاکستانی برادری درپیش مسائل کے حل کے لیے درخواست بھی پیش کی جن کے حل کی انھوں نے یقین دہانی کرائی۔