آکلینڈ (یس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 222 رنز بنائے، مصباح الحق نے 56، سرفراز احمد نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے تین، ایبٹ اور مورکل نے دو دو اور عمران طاہر اور ڈی ویلیئرز نے ایک ایک وکٹ لی، جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 47 اوورز میں 232 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 202 پر آئوٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 38، فاف ڈوپلیسی 27، اے بی ڈی ویلیئرز 77، ڈومینی 12، سٹین 16 اور ایبٹ 12 رنز بنا سکے، محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سہیل خان نے ایک وکٹ لی۔