پاکستان اسٹیل لیبر یونین نے تنخواہیں کی منظوری جلد نہ ملنے پر اہلخانہ کے ساتھ دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ہے۔
پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان نے گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی ملازمین سے خطاب میں کہا کہ حکومت 5 ماہ بعد 2 ماہ کی تنخواہ دے کر جان چھڑا لیتی ہے۔
ظفر خان نے کہا کہ اگر حکومت نے جلد تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری نہ دی تو تمام ملازمین اہلخانہ کے ساتھ احتجاج دھرنا دیں گے، جو تنخواہیں کی ادائیگی تک جاری رہے گا ۔
پاکستان لیبر یونین کا کہنا ہے کہ پہلے اسٹیل ملز کی فروخت کی بات کی گئی ، اب کوئی خریدار نہیں ملا تو اسٹیل ملز کو کرائے پر دینے ، نئی تجویز دے دی گئی ہے ۔