counter easy hit

تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج

منظوری ملنے کے باوجود ایک ماہ کی تنخواہ نہ ملنے اورلیز پر دینے کے معاملے پر خدشات دور نہ کرنے پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

Pakistan Steel workers protest lack of paying Salary

Pakistan Steel workers protest lack of paying Salary

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ روز قبل پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے لئے 1 ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی گئی تھی ، لیکن تاحال ادائیگی نہیں کی گئی پر پر ملازمین شدید پریشان ہیں ۔پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کا کہنا تھا کہ حکومت کیا چاہتی ہے سمجھ سے باہر ہے ۔ ہزاروں ملازمین کی قسمت کا فیصلہ کرنے سے پہلے تاحال کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کو لیز پر دینے کے لئے حکومت 5 سال کے لئے ٹیکس سے چھوٹ مراعات دینے اور تمام واجبات بھی ادا کرنے پر غور ہورہا ہے لیکن جو ہزاروں ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ملازمت ختم ہونے پر پریشان ہیں ان سے کوئی بات نہیں کی جارہی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website