counter easy hit

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 1ہفتے میں انڈیکس 1343 پوائنٹس گرا

کاروبار ی ہفتے کےدوران 100 انڈیکس 1343 پوائنٹس گرگیا۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی پیش جانے سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار ی ہفتے کےدوران 100 انڈیکس 1343 پوائنٹس گرگیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار ہفتے کا آغاز شدید مندی سے ہوا ، کاروبار کے پہلے روز 100 انڈیکس نے ایک دن میں گرنے کا نیا ریکارڈ 1899 پوائنٹس قائم کیا۔ اگلے روز انڈیکس نے

Pakistan Stock Exchange: Index indexed 1343 points in a week

Pakistan Stock Exchange: Index indexed 1343 points in a week

728 پوائنٹس کی واپسی کی۔ بدھ کو مریم نواز کی پیشی پرکاروبارکے دوران انڈیکس950 پوائنٹس بڑھاتاہم کاروبار کا اختتام 19 پوائنٹس اضافے پر ہوا۔ جمعرات کو مارکیٹ 599 پوائنٹس گری جبکہ جمعے کا اختتام 399پوائنٹس اضافے پر ہوا۔ یوں تین مثبت اور دو منفی دنوں کا مجموعہ 1343پوائنٹس کمی سے 45222 پرہوا۔ ہفتے کے دوران 82 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 46 ارب روپے رہی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 242 ارب روپے کم ہوکر 9279 ارب روپے ہوگئی، بیرونی سرمایہ کاروں نے 58 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website