سیاسی ہلچل نے اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچادی ،سرمایہ کار محتاط ہوگئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 430پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 41ہزار کی سطح سے بھی نیچے گر گیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھنے میں آرہی ہے ، ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 850 کی سطح پر آگیا۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 2 نومبر کواسلام آباد بند کرنے کے اعلان نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے ۔
ان کے مطابق سیاسی ہلچل کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی حصص بازار میں مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔
گزشتہ روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 181 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 430 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 850 کی سطح تک گر گیا ۔