کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور سرمایہ کاری
کراچی (یس اُردو ) کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج 38 ہزار 776 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی ۔ کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا ۔ ایم ایس سی آئی میں شمولیت کے خبر آنے سے مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ صرف ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 776 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی ۔ ایک ہفتے کے دوران سٹاک ایکسچینج میں یومیہ اوسط 13 ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ کاروباری ہفتے کےدوران سرمایہ کاروں نے پاک افغان سرحدی کشیدگی اور سیاسی عدم استحکام کی تمام خبروں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے جم کر سرمایا لگایا ۔