اسلام آباد(ایس ایم حسنین) تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانہ حقیر عمل ہے۔ یہ بات پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔ سفیر محمد صادق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دہشتگرد حملے کے نتیجے میں اتنے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گردی کا یہ عمل خاص طور پر حقیر ہے کیونکہ اس میں تعلیم کے ایک ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت اور پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔