counter easy hit

پاکستان سوپر لیگ کا دبئی میں رنگا رنگ آغاز

Pakistan Super League

Pakistan Super League

دبئی ……دنیا بھر کے سپر اسٹارز سے سجی ملین ڈالر لیگ پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائٹیڈ، پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر سب کا عزم ہے کہ جیتنے کے لیے لڑادیں گےجان۔
چھکوں کی بارش ہوگی، وکٹوں کی اڑے گئی آندھی،چوکوں کا آئے گا طوفان، سنسنی خیز میچز جیو سوپر پر براہِ راست پیش کیے جائیں گے۔پاکستان سُپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے، مہمانِ خصوصی شیخ مبارک النہیان نے تقریب سے خطاب کیا،سابق وزیر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاتھوں کاؤنٹ ڈاؤن سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔شہریار خان اور نجم سیٹھی نے اپنے مختصر خطاب میں پی ایس ایل کے انعقاد پر روشنی ڈالی اور ایونٹ کو کامیاب بنانے پر اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کیاجس کے بعد شروع ہوا رنگا رنگ پرفارمنسز کا سلسلہ۔فل بچانا کے مرکزی کرداروں محب مرزا اور صنم سعید نے اسٹیج پر جلوے بکھیرے،ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کی آمد ہوئی ، اس دوران گرین مین گروپ نے بھی موسیقی کی دُھنوں سے حاضرین کے دل موہ لیے،پی ایس ایل کی ٹرافی کو منفرد انداز میں فضائی غبارے کے ذریعے اسٹیج پر اُتارا گیا، کپتان اسٹیج پر آئے اور پی ایس ایل وال پر دستخط کیے۔
پھر ہوئی میگا پرفارمنس، جمیکا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار شان پال نے اپنے نغموں سے سب کو ہی جھومنے پر مجبور کردیا،رسیلے نغمے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو بھی اسٹیج پر کھینچ لائے، کرس گیل، براوو، ڈیرن سیمی اور دیگر کرکٹرز نے بھی گلوکار کے ساتھ ڈانس کیا،سیلفیاں بھی بنوائیں۔آخر میں آئے علی ظفر جنہوں نے حسبِ معمول میدان میں موجود تمام ہی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا،اسی پرفارمنس کے درمیان آتش بازی اور لیز ر لائٹ کا دلکش نظارہ بھی دیکھنے کو ملااور یوں ایک رنگا رنگ اور یادگار تقریب اختتام کو پہنچی۔