ممبئی : بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور اپنی آنے والی نئی فلم ” بجرنگی بھائی جان” کی کامیابی کے بارے میں خاصی پرامید ہیں۔
اس فلم میں ان کے ہیرو سلمان خان ہیں اور فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہیں۔ کرینہ کہتی ہیں کہ ” بجرنگی بھائی جان ” کی کہانی اپنی طرف متوجہ کرنے والی ہے اور یہ فلم بغیر کسی پروموشن کے 200 کروڑ سے زیادہ کما سکتی ہے۔
کرینہ کپور نے فلمیں کم اور آئٹم سانگ زیادہ کرنے کے بارے میں کہا کہ مجھے ناچ گانا بہت پسند ہے اور میں نے جتنے بھی آئٹم نمبر کیے ہیں سب کو لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میں پاکستان جانا چاہتی ہوں اور لاہور سے دعوت نامہ بھی کئی بار آیا ہے کیونکہ سیف کا پورا خاندان وہیں ہے۔