counter easy hit

پاکستان جنوری تک کورونا ویکیسن حاصل کرلے گا، چین اور روس سے بھی بات چیت جاری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا ویکسین، پاکستان میں آئندہ سال جنوری سے مارچ کے درمیان میں دستیاب ہوجائے گی۔ پاکستانی حکام کورونا وائرس ویکسین کے حصول کے لیے چین، روس سمیت دیگر ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں۔یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترک ؒبررسا٘ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ’ہم اپنی ترجیحی فہرست کو محدود کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ویکسین کے حصول کے لیے چین، روس اور دیگر چند ممالک سے بات کر رہے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین، پاکستان میں آئندہ سال جنوری سے مارچ کے درمیان میں دستیاب ہوجائے گی اور پہلے مرحلے میں طبی عملے اور زیادہ عمر کے افراد کو دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ابھی کچھ حتمی نہیں ہے تاہم میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ ہمیں ایک ذریعے سے زیادہ پر انحصار کرنا ہوگا، جبکہ ہم کوئی بھی ویکسین اس کی افادیت اور محفوظ ثابت ہونے کے بعد حاصل کریں گے۔ دیگر ویکسینز، جن کے استمال کے لیے ہنگامی طور پر اجازت مانگی گئی ہے، وہ پی فائزر ۔ بایو این ٹیک، موڈرنا اور آکسفورڈ ۔ آسٹرازینیکا نے تیار کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف جہاں روس نے ملکی سطح پر اپنی ‘اسپوتنک فائیو’ ویکسین کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے، وہیں چین کئی ممالک میں اپنی ویکسینز کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے اور سپلائی کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ حکام کی جانب سے حفاظتی اصولوں کو اپنانے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے پہلے ہی ابتدائی طور پر 15 کروڑ ڈالر مختص کر چکی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت سے مزید فنڈز کی درخواست کرے گیان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی استعمال کی اولین ترجیح کووڈ 19 کے علاج میں مصروف صف اول کے طبی عملہ ہوگا، اس کے بعد عمر کی وجہ سے جن کو زیادہ خطرات ہیں، پھر دیگر طبی عملہ اور بعد میں عوام کا نمبر ہوگا۔

گزشتہ ہفتے پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا تھا کہ حکومت نے عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین بالکل مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا آغاز 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ہوگا۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہے جس میں سے 3 لاکھ 56 ہزار 542 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 398 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39 ہزار 76 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 795 میں وائرس کی تشخیص ہوئی جو 9.71 فیصد کی مثبت شرح ہے، اس کے علاوہ مزید 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 530 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 55 ہزار 354 ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website