counter easy hit

ڈاکٹر طارق کی جانب سے گجرات میں کرپشن فری پاکستان مہم عروج پر پہنچ گئی

Pakistan Tariq

Pakistan Tariq

گجرات(انور شیخ سے ) جماعت اسلامی گجرات کے امیر ڈاکٹر طارق کی جانب سے گجرات میں کرپشن فری پاکستان مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کرپشن کے حوالہ سے ڈاکٹر طارق سلیم سے فوری رابطے شروع کر دئیے ہیں اور ان کو گجرات کے مختلف اداروں میں کرڑوں روپے ہونے والی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کر نا شروع کر دئیے ہیں کرپشن فری پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹر طارق سلیم نے بھی گجرات متعدد سرکاری اداروں سے رابطے کرنے شروع کر دئیے ہیں ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے بتا یا ہے کہ اب تک گجرات کے شہریوں نے سرکاری اداروں کے خلاف ہمیں کرپشن کے کافی ثبوت فراہم کر دئیے ہیں انشااللہ بہت جلد ان کے خلاف قانونی کاروائی کا لائحہ مرتب کیا جائے گا اور ان سے ملک کی لوٹی ہو ئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی کرپشن فری پاکستان مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا انہوں نے گجرات کے غیور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کے حوالے سے ہمیں آگاہ کریں۔