counter easy hit

سرفراز احمد جیسا جارح مزاج کپتان پاکستان ٹیم کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

 لاہور: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک جارح مزاج کپتان ہیں اور ٹیم کو ایسے ہی قائد کی ضرورت ہے جب کہ میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

Pakistan team needs as Sarfraz Ahmed solidity captain, Shahid Afridi

Pakistan team needs as Sarfraz Ahmed solidity captain, Shahid Afridi

پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آگے بڑھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے، بلاشبہ سرفراز احمد ایک جارح مزاج کپتان ہیں اور ٹیم کو ایسے ہی قائد کی ضرورت ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ایسا اچھا کمبی نیشن تشکیل دے کر ٹیم کو دوبارہ پراعتماد بنائیں گے۔ آئی سی سی کو دیے گئے انٹریو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے، کیریئر میں میری کارکردگی میں اتار چڑھاﺅ آتا رہا لیکن طویل کیریئر میں یہ ایک متوقع بات ہے، اتنے لمبے عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اگرچہ میں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، کرکٹ میں خوشی سے زیادہ غم ہوتا ہے اور اس عرصے میں کئی مراحل سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران میرے بھی کچھ خواب اور مقاصد تھے، میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ میں اپنی کارکردگی سے کافی حد تک مطمئن ہوں اور لگتا ہے کہ میرا کوئی خواب سچ ہو گیا ہو۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ وقت اپنی فاﺅنڈیشن کے کام پر توجہ دوں گا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کےلیے لیگز بھی کھیلوں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website