لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو پی پی 185 اور پی پی 186 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹکٹ جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منظور وٹو کےبیٹے جہانگیر وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین کوپی پی 185 اور پی پی 186 کےٹکٹس جاری کئے گئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خو داین اے 144 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف انہیں سپورٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ منظور وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں ،ان کے بارے میں اوکاڑ ہ میں مقامی طور پر یہ بات زبان زدعام ہے کہ جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو ان کی فصلوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سپرے کیاجاتا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل منظور وٹو کا بھی پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ ، کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ پنجاب سے پی پی پی کا وجود ختم کر دینے والی خبر آگئی ۔۔۔۔حویلی لکھا(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سیاستدان پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے سابق پارٹیصدرپنجاب منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ، آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،منظور وٹو خبر کی تردید یا تائید نہیں کرسکے ،دال میں کچھ نا کچھ کالا ضرور ہے ،ذرائع۔مقامی معروف سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق پارٹی صدرپنجاب منظور احمد وٹو کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کی خبریں گردش کررہی ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی ضرور اختیار کی ہے مگر وہ اِس خبر کو عام انتخابات سے چند روز قبل بریک کرنا چاہتے ہیں منظور احمد وٹو بطور آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔