counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف فرانس میں تبدیلیاں، پارٹی کی تشکیلَ نو کا اعلان کر دیا

Pakistan Tehreek-e-Insaf,France

Pakistan Tehreek-e-Insaf,France

فرانس (اشفاق احمد چودھری) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف فرانس کے منتخب شدہ عہدیداران کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے صدر عمررحمان نے کی ‘ اس اہم اجلاس میں نائب صدر اصغر برہان اور سیکیرٹری انفارمیشن چوہدری امتیاز کدھر کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد پارٹی کی تشکیلَ نو کا اعلان کیا گیا۔

نئی جاری کردہ فہرست کے مطابق
ایگزیکٹو کونسل
ایڈوائزری کونسل
یوتھ ونگ
لیبر ونگ ، پارٹی ترجمان
کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا
سیکیرٹری سوشل میڈیا کا اعلان کیا گیا
جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے

ایگزیکٹو کونسل
چئیرمین
افضال ڈھل
وائس چئیرمین
طاہر اقبال
اراکین
ممتاز حسین
امجد گوندل
شاہد گوندل
ملک سعید
چوہدری عبدالستار
زاہد ہاشمی
راجہ ظہیر
چوہدری فیاض
چوہدری مبشر
چوہدری اعجاز جٹ
شوکت رانجھا
ظفراقبال
سید ظریف شاہ
تسلیم اشرف

ایڈوائزری کونسل
چئیرمین ایم کے چوہدری
وائس چئیرمین
عارف مصطفائی
اراکین
ملک اعظم برہان
رانا محمد اشرف
سید قمرحسین
طاہر رزاق
اصغر شمسی
ملک شفیق برہان
ملک ابراہیم برہان
عمر دراز برہان
عمران رشید
آٍصف جرال
ملک عابد
ملک وسیم برہان
آفتاب
طارق ندیم آرائیں
نعمت اللہ

یوتھ ونگ
ہیڈ
افضان نواز
معاونَ خصوصی
طارق کدھر

لیبرونگ
ہیڈ
چوہدری پرویز گوندل

پارٹی ترجمان
ناصرہ فاروقی

کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا
آصف جاوید

سیکیرٹری سوشل میڈیا
فضل مغل

ایڈوائزرپرنٹ اینڈ سوشل میڈیا
یاسر الیاس

تحریک انصاف کئی سال کی محنت کے بعد بلاخر اپنی سنجیدہ اور مؤثر سیاسی حکمت عملی کے ساتھ ایک طاقتور مضبوط سیاسی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوگئی دورانَ میٹنگ پیرس کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی مستقبل میں سیاست سے ہٹ کر بڑی سوچ کے ساتھ سوشل ورک کیلئے جب بہترین پراجیکٹس کا ذکر کیا جا رہا تھا تو ایک معروف صحافی یاسر الیاس نے پی ٹی آٰئی میں شمولیت کا اعلان کر کے میٹنگ کی افادیت کو واضح کر دیا۔

پیرس میں موجود پاکستانی اور کشمیری کموینٹی کیلئے تحریک انصاف مستقبل میں سوشل سروس کیلئے باقاعدہ آفس بنا کر بلا تشخیص سیاسی و مذہبی تعصب کے تمام پاکستانیوں کو پیرس میں ان کے مسائل سن کر ان کے حل میں مدد کرنے کا مکمل ارادہ رکھتی ہے ‘اس سوشل سروس کا دائرہ کار بہت وسیع پیمانے پرپھیلایا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کی پارٹی کا کردار ادا کرے گی تمام صوبوں کیلئے یکساں سوچ اور جزبہ اخوت کو مد نظر رکھتے ہوئے انشاءاللہ اس کی فلاحی اور رفاحی سرگرمیاں تمام پاکستانیوں کو دیار غیر میں تنہا نہیں رہنے دیں گی۔

مسئلہ کوئی بھی ہو آپ کیلئے قانونی مشاورت سے لے کر آپکی مکمل تشفی تک آفس کا اسٹاف آپ کے ساتھ مستقل رابطے میں رہے گا اور اس طرح تحریک انصاف ثابت کرے گی کہ وہ پاکستان کیلئے پختہ سوچ اور مستقل مزاجی کے ساتھ رفاحی کام سر انجام دے گی جو اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہے۔

ایک پاکستان اور ایک قوم کیلئے ضروری ہے کہ قوم کے مزاج کو سمجھتے ہوئے انکا اعتماد بحال کر کے ان کی سوچ کومثبت رخ دیا جائے تا کہ وہ تحریک انصاف کو صوبائی علاقائی جماعت نہ سمجھیں بلکہ اس کے پھیلاؤ سے اس کے عمل سے اورہر پاکستانی کیلئے اس کی ہمدردانہ سوچ کو دیکھتے ہوئے اسے پاکستان کی نمائیندہ جماعت سمجھیں اور اسی لئے آفس قائم کر کے تمام طے شدہ منصوبوں کیلئے باقاعدہ بنیاد فراہم کر دی گئی ہے تا کہ ہر پاکستانی بلا جھجھک اپنے مسئلے وہاں جا کر بیان کرے اور ہمارا تعاون مثالی انداز میں اپنے ہم وطنوں اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ملاحذہ کریں انشاء اللہ ہم باتیں نہیں عمل کے قائل ہیں اور ہمارا کام خود بولے گا آپ کا تعاون اور آپ کا اعتماد آفس کے قیام کے بعد اس کی کارکردگی کیلئے یقینی طور پے بہت اہم ہے۔

اس بات کا اظہارصدر عمر رحمان نے کیا پارٹی کے منتخب شدہ نمائیندوں نے مکمل یکجہتی اور بہترین ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اہم فیصلوں کا اعلان کر کے فرانس میں کئی سال کی جدو جہد کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نئی سیاسی تاریخ رقم کی یاد رہے ، ویمن ونگ کا قیام باہمی مشاورت سے بعد میں عمل میں لایا جائے گا۔