پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مدثر اقبال کاظم کی قیادت میں ائیر پورٹ روڈ پر کارگو ملازمین کی برما کے مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی واک کی گئی- رہنما تحریک اصاف اور دیگر تمام حاضرین نے مطالبہ کیا گیا کہ برما کے مسلمانوں کے بے گناہ قتل کو روکا جائے اور اُس کے لیے تمام مسلم ممالک فوری اقدامات اٹھائیں
احتجاجی واک میں کارگو ملازمین کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی حاضرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں برما کے مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے