counter easy hit

فوجی بوٹ سے سیدھا استعفیٰ۔۔۔!!! فیصلہ واوڈا کو لینے کے دینے پڑ گئے، بات استعفے تک جا پہنچی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے استعفیٰ کی قرارداد کو پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔قرارداد رہنما مسلم لیگ نون عظمیٰ زاہدبخاری کی جانب سے پیش کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے قومی سلامتی کے ادارے کی تضحیک کی گئی ہے ۔قرارداد میں مزید لکھا

خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے

 

گیا ہے کہ نون لیگ نے آرمی ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ پارلیمنٹ کو مضبوط اور ادارے کو سیاست سے پاک رکھنے کے لئے کیا تھا۔وفاقی وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم ایسے نالائق شخص کو پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھا سکتے جسے ملک کے سلامتی اداروں کی عزت نہ کرنی آتی ہو۔فیصل واوڈا کی پروگرام میں بوٹ لے جانے والای حرکت کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے رہنما نون لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ان کے استعفیٰ کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔

پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی

 

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی جانب سے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں وفاقی وزیر کی جانب سے بوٹ پیش کیا گیا۔ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بوٹ پیش کیا اور کہا کہ اپوزیشن نے اس بوٹ کو چاٹ کر آرمی ایکٹ ترمیم کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ مزید نا مناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ا س بوٹ کے ساتھ لیٹ کر حمایت کا ووٹ دیا ہے۔اینکر کاشف عباسی کی کوشش کے باوجود وفاقی وزیر چپ نہ ہوئے اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ اپوزیشن رہنماوں کو پروگرام چھوڑ کر جانا پڑا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر کی اسی حرکت کو قومی سلامتی ادارے کی تضحیک قرار دیتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد نون لیگ کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

PAKISTAN, TEHREEK E INSAF, MNA, UZMA BUKHARI, RESIGND, ON, GRAVE, BEHAVIOUR, BY, FAISAL WAVDA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website