اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں۔
PAKISTAN, TEHREEK, E, INSAF, SUBMITTED, THEIR, PARTY, DETAILS
یس اردونیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہونا تھی تاہم ممبران کی غیر موجودگی کے باعث کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادی ہیں، جمع کرائی گئی تفصیلات میں امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی انتخابات کی مکمل تفصیلات طلب کی تھیں۔