پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی
اسلام آباد (یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ مکمل کرکے چیئرمین عمران خان کو پیش کر دیا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ قوم پڑھے کہ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بارے میں اپنے فیصلے میں کیا تحریرکیا۔مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان سے کرپشن کے طاقتور نظام کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم نے پانامہ کیس فیصلے کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔قوم تک پہنچانے کے لیے تمام علاقائی زبانوں میں بھی اس کا ترجمہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پڑھنے کے بعد بھی اگر لوگ نواز شریف کو ووٹ دیں گے تو انکا اللہ حافظ ہی ہے ۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوامی منصوبوں پر لگنے کے بجائے لندن دبئی اور پانامہ جاتا ہے۔ یہ مقدمہ ذاتی نہیں پاکستان کی عوام کا مقدمہ ہے۔اس مقدمے کا پاکستان کے عوام کو علم ہونا چاہئیے۔تحریک انصاف کے سینئر راہنما مراد سعید نے کہا کہ عدالت نے پانچوں اداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس کے فیصلے کا قومی زبان میں ترجمہ کردیا ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان شفقت محمود نے پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپی چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام الناس کے مطالعے کیلئے پانامہ فیصلے کے اردو ترجمے کی ہدایت کی تھی ۔پہلے مرحلے میں پانامہ فیصلے کا اردو ترجمہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور اداروں کو مہیا کیا جائے گا۔سیاسی ماہرین اور اہل قلم کو بھی ترجمے کی کاپیاں خصوصی طور پر ارسال کی جائیں گی ۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ترجمے کی کاپیاں اہم سیاسی قائدین کو خصوصی طور پر بھجوائی جائیں گی۔تحریک انصاف یونین کونسل کی سطح تک پانامہ فیصلے کے ترجمے کی کاپیاں فراہم کرے گی ۔اس موقع پر چیئرمین عمران کان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے پاکستان کے مستقبل پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔چاہتا ہوں کہ قوم پڑھے کہ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کے بارے میں اپنے فیصلے میں کیا تحریرکیا۔مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان سے کرپشن کے طاقتور نظام کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔اسی حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا ۔انہوں نے کہا آج ہم نے پانامہ کیس فیصلے کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔قوم تک پہنچانے کے لیے تمام علاقائی زبانوں میں بھی اس کا ترجمہ کیا جائے گا۔اور پھر یہ فیصلہ تمام لائبریریوں اور وزیر اعظم ہاؤس میں بھجوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وہ لوگ جنہوں نے فیصلہ کے بعد مٹھائیاں بانٹی تھیں ان سب کو بھی اردو ترجمہ بھجوایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ پڑھنے کے بعد بھی اگر لوگ نواز شریف کو ووٹ دیں گے تو انکا اللہ حافظ ہی ہے ۔ایک ایسا شخص جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہے وہ اس سال کا بھی بجٹ پیش کرے گا۔فیصلے میں لکھا گیا ہے جن لوگوں کے پانامہ پیپرز میں نام آئے انہوں نے استعفے دیے۔سارے ججز اس بات پر متفق ہیں کہ وزیر اعظم اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب نہیں دے سکے۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوامی منصوبوں پر لگنے کے بجائے لندن دبئی اور پانامہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہمارے ملک میں کرپشن کی وجہ سے تعلیم صحت اور دیگر شعبوں کو کوئی ترقی نہی ہو رہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔جے آئی ٹی کی خبریں ذرائع سے آرہی ہیں جن پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں یہ مقدمہ ذاتی نہیں پاکستان کی عوام کا مقدمہ ہے۔اس مقدمے کا پاکستان کے عوام کو علم ہونا چاہئیے۔ہمیں امید کے بائیس مئی کو جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوگی وہ پبلک کی جائے گی تاکہ معلوم ہو کہ تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ساٹھ دن بہت ہیں تحقیقات مکمل ہو جائیں گی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پانچوں اداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔سعید احمد حدیبیہ پیپر مل اور منی لانڈرنگ کیس کا مرکزی کردار ہے اسکو کیوں نیشنل بینک کا صدر لگایا گیا ہم اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بحث کریں گے ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی سے صرف شفافیت چاہتے ہیں۔ڈان لیکس اور ماڈل ٹاؤن رپورٹس کو تالے لگا دیئے گئے ہیں اس طرح کی تحقیقات پانامہ کیس کی نہیں ہونی چاہیئں۔
نوٹ : یس اردو کے قارئین کیلئے بہت جلد اردو ترجمہ کی کاپی اپ لوڈ کر دی جائے گی تاکہ عوام کو باآسانی فیصلے کو پڑھنے اور سمجھنے کیلئے دستیاب ہو سکے