پیرس ۔ نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف فرانس خواتین ونگ کی نو منتخب صدر محترمہ آصفہ ہاشمی وہ پہلی خاتون ہیں جس کو ایک منتخب انٹرا پارٹی نے باقائدہ صدر خواتین ونگ منتخب کیا۔ لہذا فرانس کی تاریخ میں وہ پہلی پاکستانی خواتین ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا حالانکہ اس قبل بھی پی ٹی آئی فرانس کی صدر رہی ہیں ۔مگر اس عہدے اور اس عہدے میں زمین آسمان کا واضع فرق ہے یہی جمہوریت کا حسن ہے ۔یہ نہیں بلکہ پورے پنڈال کے حاضرین کو تقریب حلف برادری کے مہمان خصوصی جناب شوکت حیات رانجھا نے اس وقت حیران کردیا جب انہوں کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے فرانس کی منتخب انٹر پارٹی اس عظیم خاتون آصفہ ہاشمی کو صدر منتخب کیا ہے جنہوں یورپ سے جاکر عمران خان کی دھاندلی خلاف جدوجہد میں ھر پور حصہ لیا ۔ بلکہ جنوبی وزیر ستان تک عمران خان کے قافلہ کی حصہ تھیں حاضرین اس موقع اس عظیم خاتون کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور ان الفاظ پر شاندار انداز ڈیسک بجا کر خیرمقدم کیا اور اس خاتون کی ہمت جرات بہادری کو داد دے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔