پیرس ۔ نمائندہ خصوصی ) پاکستان نژاد معروف سماجی صنعت کار اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگردہ راہنما مشتاق خان جدون نے کہا اورسیز چپٹرکو موثر بنانے کیلئے ضروری ہے یورپی سطح پر پاکستان تحریک انصاف کو منظم اور آرگنائز کیا جائے انہوں نے پارٹی قیادت کے اہم راہنماؤں پر ملاقات میں تجویز دیتے ہوئے زور دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کو یورپی سطح پر منظم فعال آرگنائز وقت کی اہم ضرورت ہے خواتین ونگ فرانس کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے بھی مشتاق خان جدون کی تجویز کی حمائت کی ہے ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق خان جدون نے ؤ کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور یورپی سطح کی آرگنائزیشن کیلئے یورپ اورسیز چپٹرکے انتخابات کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور سیز سطح پر ایک بہت بڑی سیاسی اور جمہوری قوت ہے جس منہ بولتا ثبوت فرانس انٹرا پارٹی سمیت یورپی ممالک میں پارٹی انٹراانتخابات ہیں کیونکہ یورپی سطح پر اورسیز چیپٹر کے قیام اور آرگنائزیشن ایک ایسا پیلٹ فارم ہوگا جہاں اور سیز پارٹی امور کے علاوہ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل مشکلات پر کھل کر بات چیت ہوسکے گی اور پارٹی قائد عمران خان اور اعلی قیادت کو ان کو باخبررکھا جاسکے گا خواتین ونگ فرانس کی صدر محترمہ آصٖفہ ہاشمی یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق خان جدون کی تجویز کی حمائت کرتے کہا کہ یہ مثبت اورکو بہتر سوچ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح پارٹی کے اندر کے معاملات کے علاوہ دیگر باہمی امور پر یورپی سطح پر بات چیت ہوسکے گی اور چھوٹے چھوٹے مسائل مشکلات کو یہاں فوری خوش اسلوبی سے حل کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف مستقبل میں نیا پاکستان بنانے اور ملک قوم کی تقدیر بدلنے جارہئی ہے اس کی تمام تنظیموں کو موثر فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کے ونگ کو یورپی سطح پر منظم اور فعال بنانے کیلئے جو جدوجہد شروع کرچکی ہیں ان میں مدد ملے گی