اسلام آباد(یس نیوز)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا بنی گالا میں اجلاس ہوا جس میں رائیونڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف جاتی امرا سے 5 کلو میٹردور اڈا پلاٹ پر جلسہ کرے گی، ریلیاں نہیں نکالی جائیں گی، عمران خان اور شرکا براہ راست جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کچھ دیر بعد ورکر کنونشن میں رائے ونڈ جلسے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔