counter easy hit

اسلام آباد، پنجاب کی سراپا احتجاج بیوروکریسی کےخلاف الیکشن کمیشن کو خط، تحریک انصاف کا فیصلہ

اسلام آباد( یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب میں احتجاج کرنے والی بیور و کریسی بارے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ ہوگیا۔ احتجاجی آفیسرز کو قطعی طورپر نگران سیٹ اپ میں تعینات نہ کیا جائے ۔ یہ آفیسر ز اپنی غیر جانبداری اور پیشہ وارانہ حلف کی پاسداری میں ناکام رہے ۔ نجاب کی احتجاجی بیور و کریسی درحقیقت رائے ونڈ کی ذاتی ملازم بن چکی ہے ۔

مسلم لیگ ن کا ڈی ایم جی ونگ قطعی طورپر الیکشن میں کسی جگہ بھی قبول نہیں ہوگا۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ایسے افسران کی نگران سیٹ اپ میں تقرری نہ کرنے کامطالبہ کریں گے ۔