واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کیلئے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا پاکستان اور امریکا دونوں کو دہشتگردی کا یکساں سامنا ہے۔
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، پاکستان کو شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
فوجی امداد کا معاملہ محکمہ دفاع کے دائرہ کار میں ہے، انہوں نے کہا پاکستان کے حوالے سے امریکا کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔