واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ، تاہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں ملٹری کورٹس کے قیام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کررہے ہیں، امریکا انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، تاہم مجرموں کو انجام تک پہنچانے کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔